قومی خبریں

 پورا خاندان خوفزدہ ہے: پرینکا گاندھی کو حراست میں رکھے جانے پر رابرٹ واڈرا کا رد عمل

نئی دہلی،6اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھیم پور واقعہ کولے کردہلی سے لکھنؤ تک سیاست گرم ہوگئی ہے۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی حراست میں رکھنے پر اب ان کے شوہر رابرٹ واڈرا نے سوال اٹھایاہے۔ واڈرا نے کہا کہ ان کا پورا خاندان پریشان ہے اور بچے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کس بنیاد پر انہیں حراست میں رکھا گیا ہے۔رابرٹ واڈرا نے کہا کہ اتر پردیش میں خواتین کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے، کسانوں کی نہیں سنی جارہی، پرینکا کو مسلسل حراست میں رکھا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈران کو رہا کر دیا گیا لیکن پرینکا کو اب تک حراست میں رکھا گیا ہے۔
یوگی حکومت کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر انہیں کس بنیاد پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ آپ ایک خاتون سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہیں روکے رکھا گیا ہے۔ پرینکا اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پہنچی تھی، اگر انہیں متاثرین سے ملنے دیا جاتا تو یہ سب نہ ہوتا۔ واڈرا نے کہا کہ ان کے بچے بھی پرینکا کی حراست سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پرینکا سے بات کی اور انہوں نے بتایا کہ میرا انٹرنیٹ بھی منقطع ہو گیا ہے، انہوں نے مجھے کچھ نمبر دئے ہیں جس پر میں ان سے بات کر سکتا ہوں، میں ان کا شوہر ہوں، میرا پورا خاندان خوفزدہ ہے، بچے سوچ رہے ہیں کہ بہت عرصہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button