ممبئی7اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور سات دیگر کو کروز ڈرگ کیس میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ آرین کی ضمانت کی درخواست پر جمعہ کی صبح 11 بجے سماعت ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاملے میں آرین خان کی تحویل جمعرات کو ختم ہو رہی تھی۔
پیر کو ممبئی کی ایک عدالت نے آرین کو 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیاتھا۔ آرین کے کیس کی جمعرات کو سماعت ہوئی ، اس دوران اینٹی ڈرگ ایجنسی این سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہمیں اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پیر تک آریان خان کی تحویل کی ضرورت ہے۔



