
بی جے پی کو جھٹکا: سبساچی دتہ کی ترنمول میں واپسی، کہا جو بھی ہوں ممتا بنرجی کی وجہ سے ہوں
کولکاتہ، 7 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک دھچکادیتے ہوئے سبیاسچی دتہ نے بدھ کو حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شمولیت اختیار کی۔ دتہ نے ریاستی وزراء فرہاد حکیم اور پارتھا چٹرجی کی موجودگی میں کولکاتہ میں ایک تقریب میں ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل آج دتہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔
ترنمول میں شامل ہونے کے بعد سبیاسچی دتہ نے ممتا بنرجی کی تعریف میں قصیدے پڑھے۔ انہوں نے کہا کہ میں جو کچھ بھی ہوں یا جو کچھ بھی مجھے ملا، یہ سب ممتا بنرجی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھنے میں کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے میں نے ٹی ایم سی چھوڑ دیا تھا۔ دتہ کی ٹی ایم سی میں واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھیں۔
مغربی بنگال: گورنر دھنکھڑ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو دلایا حلف ، وزیراعلیٰ کی کرسی سے بحران کاخطرہ ٹلا
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دو دیگر ارکان اسمبلی نے آج قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ اس کے ساتھ ان کی کرسی کا بحران بھی دور ہو گیا ہے۔وزیراعلی ممتا نے 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھوانی پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ممتا کو نندی گرام سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بھوانی پور سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑاتھا۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے ممتا بنرجی کو عہدے کا حلف دلایا۔ ممتا کے علاوہ ٹی ایم سی کے نئے ایم ایل اے امیر الاسلام اور ذاکر حسین نے بھی آج حلف لیا۔
گورنر جگدیپ دھنکھر نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اسمبلی کے اسپیکر کو حلف دلانے کا اختیار واپس لے لیاتھا، جس پر کافی تنازعہ ہوا۔ اس کے بعد آج انہوں نے خود حلف دلایا۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھوانی پور ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو بھاری فرق سے شکست دی۔
اس سے قبل اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو بی جے پی امیدوار شوبھیندو ادھیکاری نے نندی گرام سیٹ پر شکست دی تھی۔ وزیراعلیٰ رہنے کے لیے ممتا کے لیے ایم ایل اے منتخب ہونا ضروری تھا۔
اس کے بعد ٹی ایم سی ایم ایل اے نے بھوانی پور سیٹ خالی کی اور ممتا نے یہاں ضمنی انتخاب جیتا۔ یہاں ضمنی انتخاب کے دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان لفظوں کی شدید جنگ ہوئی۔ پولنگ کے دن بعض مقامات پر کافی ہنگامہ ہوا۔



