قومی خبریں

گپکاراتحاد سے الگ ہوئے سجاد لون، فاروق عبداللہ نے میڈیا کے سوال کوکیانظرانداز

جموں،20جنوری(اردودنیانیوز)جموں وکشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخاب سے عین قبل بنائے گئے گپکار اتحاد کے ٹوٹ جانے کی اطلاعات کے درمیان جموں وکشمیرکے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ گرو گووند سنگھ کی یوم پیدائش پر جموں کے بی بی چاند پور گوردوارہ پہنچے ،تاہم یہاں انہیں اتحاد سے متعلق سوالات سے گریز کرتے دیکھا گیا۔جموں میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخاب سے عین قبل کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتیں ایک ساتھ مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹکر دینے کے لئے ایک اتحاد تشکیل دیاتھا،تاہم اب کشمیر کے لیڈر سجاد لون نے اس اتحاد سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

سجاد لون نے اس بارے میں فاروق عبداللہ کو خط بھی لکھا تھا۔گرودوارہ پہنچنے پر عبد اللہ نے سکھ برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی مہاراشٹر کے ناندیڑ میں گرو گوبند سنگھ کے مقبرے کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ اپنے مختصر خطاب میں عبد اللہ نے سکھ برادری کو مارشل برادری قرار دیا، تاہم فاروق عبد اللہ میڈیا کے سوالات سے گریز کرتے نظر آئے۔ گپکار اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کی خبر پر میڈیا نے ان سے سوال پوچھا لیکن وہ ان سوالوں کو نظرانداز کرکے سری نگر چلے گئے۔بتادیں کہ سجاد لون کی پارٹی جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں گپکار اتحاد سے الگ ہوگئی ہے۔ سجاد لون نے عبداللہ کو لکھے گئے خط میں کہاکہ ہم اتحاد سے الگ ہو رہے ہیں، اس کے مقاصدسے نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button