قومی خبریں

لکھیم پور میں بی جے پی کارکنان کا قتل، عمل کے ردعمل کا نتیجہ: ٹکیت

نئی دہلی، 9 اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارتیہ کسان یونین کے لیڈرراکیش ٹکیت نے ہفتہ کو کہا کہ وہ انہیں مجرم نہیں مانتے جنہوں نے مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں قتل کیا کیونکہ انہوں نے مظاہرین پر حملہ کیا۔

یہاں نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹکیت نے کہاکہ کاروں کے ایک قافلے نے لکھیم پور کھیری میں چار کسانوں کو روند ڈالا، جس کے جواب میں بی جے پی کے دو کارکنان مارے گئے۔ یہ عمل کا رد عمل تھا، میں قتل میں ملوث افراد کو مجرم نہیں سمجھتا۔ سنیکت کسان مورچہ کے لیڈر یوگیندر یادو نے کہاکہ ہم لوگوں کی موت سے غمزدہ ہیں، چاہے وہ بی جے پی کارکن ہوں یا کسان۔

یہ بدقسمتی تھی اور ہمیں امید ہے کہ انصاف ملے گا۔کسان رہنماؤں نے ہفتہ کو مرکزی وزیر اجے مشرا اور ان کے بیٹے کو لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے سلسلے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اجے مشرا کو حکومت سے ہٹا دیا جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے یہ سازش رچی اور وہ اس کیس میں مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر کو دسہرہ کے موقع پر ایس کے ایم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے پتلے جلا کر احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button