بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی سکیورٹی جرمنی کی ترجیح رہے گی، جرمن چانسلر انگیلا میرکل

مقبوضہ بیت المقدس، ۱۱؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی ’ہر جرمن حکومت‘ کی ترجیح رہے گی۔ یہ بات انہوں نے بطور چانسلر اسرائیل کے اپنے آخری دورے کے دوران کہی ہے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل میں ہیں۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

خیال کیا جا رہا ہے کہ بطور حکومتی سربراہ یہ ان کا آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔ ان کے 16 سالہ دور اقتدار میں اسرائیل کا یہ آٹھواں سرکاری دورہ ہے۔

اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے  یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ سے ملاقات کی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ایرانی جوہری معاہدہ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر اختلافات برقرار رہنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایران زیادہ سے زیادہ یورینیم افزودہ کرتا جائے گا۔

میرکل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جِن پِنگ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں مدد کریں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل ہولوکاسٹ میموریل ’یاد وشم‘ گئیں ،جہاں انہوں نے پھول چڑھائے۔

اس موقع پر نیفتالی بینیٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ سے ملاقات کی ہے۔میرکل کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ہولوکاسٹ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے بعد، جرمنی کے اندر تعلقات کو نئے سرے سے اور نئے طریقے سے استوار کرنا ممکن ہوا۔

میرکل نے مزید کہاکہ میں اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دوں گی کہ اسرائیل کی سکیورٹی ہر جرمن حکومت کے لیے ہمیشہ مرکزی اہمیت کی حامل رہے گی۔

میرکل اپنے اس دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ اور وزیر خارجہ ڑائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ تاہم ان کے اس دورے میں اپوزیشن رہنما بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات طے نہیں ہیاس دورے کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اسرائیل کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button