قومی خبریں

 پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں آج بھی ہوا اضافہ

نئی دہلی،11 ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پوری دنیا میں ایندھن کے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خام تیل کی بڑھتے ہوئے مطالبے اور اوپیک پلس کی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ریکارڈ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 24 ستمبر 2021 کے بعد تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سات دنوں سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر 11 اکتوبر 2021 کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول ایک بار پھر 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

نئی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج یہاں پٹرول 104.44 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل 93.17 روپئے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ پٹرول 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ آج ممبئی میں 110.41 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ ڈیزل 37 پیسے فی لیٹرکے اضافے کے بعد 101.03روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد چنئی میں پٹرول 101.76 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 97.56 روپئے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول 105.05 روپئے فی لیٹر ، جبکہ ڈیزل کی قیمت 96.24 روپئے فی لیٹر ہے۔واضح رہے کہ اس مہینے کے 11 دنوں میں سے 9 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس ماہ پٹرول 2.80 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 3.30 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button