سوانح حیات فلمی و اسپوریٹس

عامر الہیٰ ۔ ٹیم انڈیا اور پاکستان کے مشہور کھلاڑی✍️سلام بن عثمان

پندرہ کھلاڑیوں میں شامل، دو ملکوں کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلا۔

یکم ستمبر 1908 کو برٹش انڈیا کے لاہور شہر میں پیدا ہوئے۔ عامر الہیٰ کا چنندہ پندرہ #کھلاڑیوں میں شمار ہے جنھوں نے دو ملکوں کی طرف سے #ٹیسٹ میچ کھیلا۔ عامر الہیٰ بہترین بلے باز کے علاوہ مشہور لیگ بریک اور گگلی #گیند باز تھے۔ عامر الہیٰ کا قد پانچ فٹ گیارہ انچ تھا۔ انھوں نے برٹش انڈیا کے وقت لاہور سے گریجویشن پاس کیا۔

48 -1947 میں ہندوستان کے طرف سے پہلا ٹیسٹ #میچ آسٹریلیا کے خلاف #سڈنی میں کھیلا۔ بٹوارے کے وقت پاکستان چلے گئے۔ اور پانچ ٹیسٹ میچ پاکستان کی طرف سے کھیلے۔

عامر الہیٰ کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے 12 دسمبر 1947 کو ٹیم انڈیا میں انتخاب ہوا۔ انھوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا۔ اور 12 دسمبر 1952 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کی طرف سے انڈیا کے خلاف کلکتہ میں کھیلا۔ عامر الہیٰ بلے بازی کے ساتھ گیند بازی میں بہترین لیگ بریک کے ساتھ گگلی گیند باز مشہور ہوئے۔

عامر الہیٰ نے چھ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ جس میں 82 #رنز بنائے۔ بہترین اسکور 47 رنز رہا۔ 400 گیندوں میں سات #وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بہترین گیند بازی رہی 134 رنز دے کر چار وکٹیں۔ اسی طرح فرسٹ کلاس کرکٹ میں 125 میچوں میں 2562 رنز بنائے۔

جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اور بہترین اسکور 96 رنز ہیں۔ گیند بازی میں 513 وکٹیں حاصل کیں جس میں 30 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بہترین گیند بازی میں 94 رنز دے کر آٹھ وکٹوں کے ساتھ 67 بہترین کیچ بھی شامل ہیں۔

ویسے تو عامر الہیٰ نے 1936 میں پہلے انگلینڈ دورے کے وقت فرسٹ کلاس میچوں میں کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں کی۔ مگر 94.64 کے اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس طرح آسٹریلیا کے دورہ کے وقت سڈنی کے میدان میں 65 کے اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

عامر الہیٰ اپنے آخری ٹیسٹ میں مدراس میں پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے آخری جوڑی ذولفقار احمد کے ساتھ بہترین 104 رنز کی اشتراکی اننگ کھیلی جس میں عامر الہیٰ کا ذاتی اسکور 47 رنز تھا اور ٹیسٹ میں یہی ان کا بہترین #اسکور بھی رہا۔

1952-53 تک پاکستان کی طرف سے نمائندگی کی اور 28 دسمبر 1980 کو پاکستان کے لاہور شہر میں انتقال ہوا۔
                                           ٭٭٭٭٭

متعلقہ خبریں

Back to top button