سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

پاپ کارن کھانا صحت کیلئے فائدہ مند

پاپ کارن popcorn ایک ایسی غذا ہے جسے بچے کیا بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ بعض اوقات تو بےوقت کی #بھوک مٹانے کے لیے بھی انہیں کھایا جاتا ہے، بالخصوص سینما میں #فلم یا #میچ دیکھنے اور سیروتفریح کے دوران لطف اندوز ہونے کے لیے ان کا استعمال لازم و ملزوم ہوجاتا ہے۔

پاپ کارن نہایت آسانی سے بننے والی غذا ہے جو کہ جھٹ پٹ تیار ہوجاتی ہے۔ ہر کوئی اسے انتہائی رغبت سے کھاتا ہے مگر بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس کی افادیت کے بارے میں جانتے ہیں۔یہ استعمال کی جانے والی ایک قدیم غذا ہے، ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیا ہے کہ لوگ ہزاروں سال سے پاپ کارن کے بارے میں جانتے ہیں۔

میکسیکو میں پاپ کارن کی باقیات کی تاریخ 3600قبل مسیح میں ملتی ہے جبکہ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے ملنے والے فوسلز سے پتہ چلتا ہے کہ 4700قبل مسیح کے اوائل میں ہی مکئی کو پاپ کارن بنانا شروع کردیا گیا تھا۔ تھیٹرز میں ان کی فروخت تقریباً1912ء سے ہورہی ہے۔ امریکہ میں سب سے زیادہ پاپ کارن کھائے اور اُگائے جاتے ہیں، جن کی اقسام 700سے زائد ہے۔

70فیصد امریکی اپنے گھروں میں جبکہ 30فیصد تھیٹرز میں پاپ کار ن کھاتے ہیں۔ پاپ کارن بنانے والی سب سے پہلی مشین1993ء میں امریکی بزنس مین چارلس کریٹرز نے ایجاد کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button