بین ریاستی خبریں

شادی کے لازمی رجسٹریشن (ترمیمی) بل ، 2021 کو حکومت کوواپس کرنے کی درخواست کی جائے گی :گہلوت

جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں کم عمری کی شادی کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کے پختہ عزم کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور گورنر سے شادیوں کے لازمی رجسٹریشن ( ترمیمی)۔ بل ، 2021 کو حکومت کو واپس کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ گہلوت  لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک ریاستی سطح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کم عمری کی شادی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی حکومت مضبوط ارادے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہمارا پختہ عزم ہے کہ ریاست میں بچپن کی شادی نہ ہو اور حکومت اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شادیوں کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی روح کے مطابق ہی راجستھان کا راجستھان لازمی رجسٹریشن آف میرجز (ترمیمی) بل ، 2021 میں لایا گیا ہے۔ لیکن بچوں کی شادی کے بارے میں جو غلط تاثر بن گیاہے ، ہم گورنر سے درخواست کریں گے کہ وہ بل اس کو حکومت کو واپس کردیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں لڑکیوں اور خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ ہماری پوری کوشش ہے کہ لڑکیاں اور خواتین تعلیم یافتہ ، صحت مند ، قابل اور بااختیار بنیں اور ریاست کا نام روشن کریں۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی بہتری کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک ہ فلاحی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

تقریب میں پیرالمپکس میں وزیراعلیٰ نے گولڈ میڈلسٹ شوٹر اونی لیکھرا اور بہادر لڑکیوں کو بھی اعزاز سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button