گرفتار مبینہ پاکستانی دہشت گرد کا انکشاف: دہلی ہائی کورٹ کے باہر بم دھماکوں میں تھاملوث ، راجستھان میں 2 سال تعویذ گنڈا کیا
نئی دہلی ، 13اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے لکشی نگرسے گرفتار پاکستانی دہشت گرد محمد اشرف کے معاملہ میں نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ وہ 2011 میں دہلی ہائی کورٹ کے سامنے بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دھماکوں سے پہلے ہائی کورٹ کی کئی ’ریکی‘ کرنے کااعتراف کیا ہے ۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
اشرف نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر اور آئی ایس بی ٹی کی ریکی بھی کی تھی۔ اشرف علی نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس کے سامنے دہشت گردوں نے کئی بار فوجی اہلکاروں کو اغوا کیا۔ اسے کچھ عرصہ یرغمال بنایا گیا اور بعد میں قتل کر دیا گیا۔اشرف بھی 2005-06 میں اجمیر راجستھان میں رہتا تھا۔اس کے مطابق میرا وقت یہاں ایک فقیر کی شکل میں جھاڑپھونک کرکے گزرا۔
اس نے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اس دہشت گرد کو کنٹرول کر رہی تھی۔ اس کے ہینڈلر کا کوڈ نام ناصر تھا۔دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کی دی گئی اطلاع کے مطابق گرفتار ملزم محمد اشرف سے کئی جعلی آئی ڈی ملے ہیں۔ ان میں سے ایک احمد نوری کے نام کی آئی ڈی تھی۔
اس نے ہندوستانی پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا اور مبینہ طور پر تھائی لینڈ اور سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔ اس نے غازی آباد میں ایک ہندوستانی خاتون سے شادی کی تاکہ وہ دستاویزات بنا سکے۔ اس کے پاس بہار کا شناختی کارڈ بھی تھا۔اشرف 2001 میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں آیا تھا۔ وہ پنجاب کے ضلع ناروال کے گاؤں کوٹلی سدھوان کا باشندہ ہے ۔وہ پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرنے لگا۔
اشرف کی تربیت 2003 میں شروع ہوئی۔ اسے ناصر (کوڈ) کا نام دیا گیا۔ 2004 میں تربیت مکمل کرنے کے بعد انہیں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ بھیجاگیا۔ دہلی پولیس کے مطابق اشرف مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے راستے ہندوستان پہنچا۔
اس دوران اسے ہتھیار نہیں دیئے گئے اور پرسکون رہنے کو کہا گیا۔ وہ کچھ دن کولکاتہ میں رہا، اس کے بعد اجمیر گیا۔اسپیشل سیل کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرمود کشواہا نے منگل کو بتایا کہ اشرف کو پیر کی رات 9.20 بجے گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اسراف سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا اور ایک بڑی سازش رچنے میں مصروف تھا۔پولیس نے اس کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل ، ایک میگزین ، ایک دستی بم اور دو پستول برآمد کیے ہیں۔



