قومی خبریں

وزیر خارجہ جے شنکر 17 اکتوبر کو اسرائیل کا5روزہ دورہ کریں گے

نئی دہلی، 16 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر خارجہ ایس جے شنکر 17 اکتوبر سے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل جائیں گے جہاں وہ دوطرفہ تعلقات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ یہ معلومات وزارت خارجہ کے بیان سے موصول ہوئی ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 17 سے 21 اکتوبر تک اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت کے مطابق جے شنکر اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جے شنکر کا بطور وزیر خارجہ اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب یار لیپڈ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔اسرائیل میں نفتالی بینیٹ کی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان کا یہ پہلا اہم اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔

وزارت خارجہ کے مطابق جے شنکر اپنے دورے کے دوران وہاں صدر اسحاق ہرزوگ، وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور نیسیٹ پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ہندوستان اور اسرائیل نے جولائی 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک اتحاد میں بدل دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button