بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

19 سالہ لڑکی کے ساتھ پانچ لوگوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، تین درندے گرفتار

اورنگ آباد، 17اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہارکی’ ڈبل انجن سرکار‘ میں ایک بار پھر گینگ ریپ جیسے شرمناک واقعات میں افسوسناک اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہیں وحشیانہ سانحات میں سے ایک سانحہ کے تحت 19 سالہ لڑکی کو پانچ لوگوں کے ذریعہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر ملی ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

ان جنسی وحشیوں کی وحشت ناکی یہ بھی رہی کہ یہ درندے اجتماعی زیادتی کے بعد متاثرہ کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی،لیکن پولیس کی نظر اس پر پڑگئی ،جس سے متأثرہ لڑکی کی جان تو بچ گئی،لیکن عصمت لُٹ گئی ۔

ڈبل انجن سرکار کی تنخواہ دار پولیس نے ان وحشیوں کا تعاقب کرکے پانچ سے تین درندے کو گرفتار کرلیا ہے ، جب کہ دو درندے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔گینگ ریپ کا یہ واقعہ بہار کے اورنگ آباد ضلع کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی اپنے پڑوسی کے گھر جا رہی تھی ،اسی دوران گاؤں کا ایک لڑکا آیا اور اس کے منہ پر کوئی نشہ آور چیز چھڑک دیا، جس سے لڑکی بے ہوش ہو گئی۔

بے ہوشی کی حالت میں پانچ جرائم پیشہ نوجوان نے متأثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔لڑکی کو بیہوشی کے عالم میں ویران جگہ لے جا کر درندوں نے باری باری منھ کالا کیا ۔ اس دوران متأثرہ لڑکی چیختی رہی اور مدد کیلئے پکارتی رہی۔

اس ہولناک واقعے کو انجام دینے کے بعد پانچوں درندے متأثرہ کو قتل کرنے کے ارادے سے گاڑی میں لے جا رہے تھے ، جب مفصل تھانے کی پولیس نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا، تو گاڑی کا پیچھا کر کے اسے روکا۔ جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو سارا معاملہ سامنے آیا۔

پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فی الحال پولیس متأثرہ لڑکی کو خواتین تھانہ لے گئی ، جہاں سے تھانے کی خاتون انچارج متأثرہ لڑکی کو طبی علاج کے لیے صدر اسپتال لے گئی ہے۔

میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد پولیس مزید کارروائی کرے گی۔جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔متاثرہ خاندان نے رکن پارلیمنٹ سوشیل کمار سنگھ سے ملاقات کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے اس معاملہ میں ایس پی کانتیش کمار مشرا سے بات کرکے متأثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button