قومی خبریں

اتر پردیش میں آج کل کوئی بھی محفوظ نہیں: پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 18 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو ریاستی بی جے پی حکومت پر اتر پردیش کے شاہجہان پور ضلع میں عدالت کے احاطے میں ایک وکیل کے قتل پرحملہ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ اتر پردیش میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قانونی اور عدالتی برادری ہماری جمہوریت کا لازمی ستون ہے۔

شاہجہان پور میں عدالت کے احاطے میں دن دہاڑے ایک وکیل کا وحشیانہ قتل اس کی ایک اور مثال ہے کہ آج اتر پردیش میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، چاہے وہ خواتین ہوں، کسان ہوں یا وکیل ہوں۔قابل ذکر ہے کہ پیر کو شاہجہان پور ڈسٹرکٹ کورٹ کی تیسری منزل پر ایک وکیل کو مشکوک حالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

اس واقعے کے بعد ضلع کے وکلاء غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز جلال آباد کے رہائشی ایڈوکیٹ بھوپندر سنگھ (38) ڈسٹرکٹ کورٹ میں تیسری منزل پر واقع دفتر میں ایک کلرک سے اپنے کیس کے حوالے سے بات کرنے گئے تھے۔ اسی دوران گولی چلنے لگی اور وکیل گر گیا۔ گولی اس کے سر پر لگی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button