قومی خبریں

لکھیم پور تشددمیں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری، ایس آئی ٹی نے کیا انعام کا اعلان

لکھیم پور کھیری، 19 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے منگل کو اس واقعے میں ملوث کچھ مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے لوگوں سے ان مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات دینے کی اپیل کی ہے۔ معلومات دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 3 اکتوبر کو اس تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

اس معاملے میں پولیس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کے بیٹے آشیش سمیت کئی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔واقعہ کے دن آشیش کے قافلے والی تھار جیپ نے کسانوں کو روند ڈالاتھا۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کو زدوکوب کیا اور کئی گاڑیاں جلا دیں۔

ہلاک ہونے والوں میں بی جے پی کے دو کارکن، ایک صحافی اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ یوپی حکومت نے تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 45-45 لاکھ روپے معاوضہ دیا ہے۔ساتھ ہی خاندان کے ایک فرد کے لیے سرکاری نوکری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button