میک اپ کرنے والی خواتین کے لیے سب سے اہم رنگوں کاانتخاب ہوتاہے تیزوشوخ، سفید اور سیاہ ہررنگ کااپنا جادو ہوتا ہے مگر کچھ رنگ سرد موسم میں کچھ ززیادہ ہی اپنی بہادرکھاتے ہیں۔ سرد موسم میں بہرحال رنگوں کاانتخاب مشکل ہوتاہے۔
بعض اوقات خواتین موسم سرما میں موسم خزاں والے رنگ منتخب کرلیتی ہیں اور ایسا تب ہوتا ہے جب خواتین رنگوں کے انتخاب میں گومگوں کی کیفیت سے دوچار ہوتی ہیں۔
سرد موسم میں خواتین کوشوخ اور تیز رنگوں کاانتخاب کرنا چاہئے، تاکہ ان کی شخصیت میں مزید نکھار پیداہوسکے۔ ان کو چاہئے کہ وہ پھیکے اور مدھم رنگوں سے دور ہیں۔ میک اپ کے حوالے سے بڑی عمر کی خواتین( چالیس سال سے زائد عمرکی) سردموسم میں تھوڑا سا احتیاط سے کام لیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ دراصل بڑی عمر کی خواتین کے حوالے سے میک اپ دومقصد کو پوراکرتاہے۔
پہلایہ کہ اس کے ذریعے پھیکی پڑتی جلد کی رنگت کودرست کیاجاتاہے اور دوسرا یہ کہ اس سے باریک لکیروں کوممکنہ حدتک چھپایا جاسکتاہے۔ ان باتوں کو مدنظر رکھ کربڑی عمرکی خواتین فاؤندیشن اور رنگوں کابے دریغ استعمال نہ کریں اور نوجوان نظر آنے کے چکر میں اپنے چہرے کومضحکہ خیزنہ بنائیں۔
دراز عمرخواتین کوچاہئے کہ وہ اپنی قدرتی بیوٹی کواولیت دیں‘ جو انہیں میک اپ کے استعمال سے کہیں زیادہ جوان ظاہر کرسکتی ہے۔ دراز عمر خواتین کی جلد بھی ان کے جوانی کے ایام کے طرح شگفتہ اور تروتازہ نظرآسکتی ہے جس کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
بڑی عمر کی خواتین کی جلد پہ ظاہر ہے شکنیں پڑچکی ہوتی ہیں اور اگر بھاری فاؤنڈیشن استعمال کیاگیا تو یہ اور گہری ہوکر واضح نظر آنے لگیں گی لہٰذا فاؤنڈیشن ہلکا استعمال کیاجائے۔ ایسی خواتین عموماََ فاؤنڈیشن کے استعمال اور انتخاب میں غلطی کر جاتی ہیں ہلکا فاؤنڈیشن ہوتویہ نظر کم آتاہے اور آسانی سے دانوں کے نشانات کوبھی چھپا دیتاہے ایسا موئسچرائزراستعمال کیا جائے جو میچور اسکن کے لیے بنایا گیا ہواور پھر آئل بیسڈ فاؤنڈیشن کااستعمال کیاجائے یہ بہت مناسب رہتاہے۔
٭موسم سرما میں باہرنکلنے والی خواتین کے لیے مناسب ہوگاکہ ایسی کریم استعمال کریں جوآپ کی جلد کونمی فراہم کرسکے اور 30۔Spf کی خصوصیات کی حامل ہو اس سے آپ کامیک اپ استعمال اپنی جلد کی رنگت اور ساخت کی مناسبت سے کریں تاکہ یہ آپ کی جلد کی رنگت کے ساتھ میچ ہوجائے۔
٭سردیوں میں آپ” سلی کون بیسڈ“ فاؤنڈیشن کااستعمال کریں۔ یہ سردموسم کے لیے اچھا ہوتاہے۔
٭سردیوں میں اگر تقریب میں جانا ہوتوآئل بیسڈ میک اپ فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں۔ اس میں درجہ حرارت کی تبدیلی مزاحمت کرنے کی ززصلاحیت ہوتی ہے۔
٭اگر ٹھنڈ زیادہ ہے تو لیکوئڈفاؤنڈیشن استعمال کریں یہ درجہ حرارت کی تبدیلی کوبرداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
٭مسکارا آئی لائنر یالپ لائنر واٹرپروف ہونا چاہئے تاکہ میک اپ دیرتک برقرار رہے۔ واٹڑ پروف مضوعات میں دیرتک قائم رہنے کی صلاحیت موجودہوتی ہے۔
٭سردموسم میں لوزپاؤڈر کا استعمال نہ کریں کیونکہ لوژپاؤڈر کے استعمال سے آپ کی جلد خشک ہوسکتی ہے اور اس کے پھٹے پھٹے اور خشک ہونے کااحساس بھی ہوسکتاہے۔
٭سرددنوں میں کریم بلش کااستعمال کریں۔ اس میں ویسلین ہوتی ہے جو سردموسم کے لیے زیادہ مناسب اور موزوں ہوتی ہے۔
٭بلش اور آئی شیڈ کا انتخاب کرتے وقت اپنی جلد کی ساخت کو مدنظر رکھیں اور پھر اس کے مطابق ان مصنوعات کا استعمال کریں یہ زیادہ مناسب رہتا ہے۔
٭اگر آپ چاہتی ہیں کہ ہرموسم میں آپ کی جلد صحت مندنظر آئے تو گلابی اور سرخ میک اپ کریں۔
مندرجہ بالامیک اپ ٹپس سے خواتین سردموسم میں استفادہ حاصل کرسکتی ہیں اور ان سے خواتین کومیک اپ کرنے میں سہولت حاصل رہے گی ۔
پھرخواتین پورے میک اپ کے ساتھ سردموسم کوخواب انجوائے کرسکیں گی میک اپ ہوسہولت کے ساتھ توکیاہی بات ہے۔نوعمرلڑکیوں سے لے کربڑی عمرکی خواتین تک سردیوں میں میک اپ سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔
بس ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اس شاندار موسم کے فطری تقاضوں کوسمجھیں اور ذرا حتیاط سے کام لیں۔ تھوڑی سی احتیاط بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کاسبب بنتی ہے۔
دراصل خواتین میک اپ خوبصورت نظر آنے کے لیے ہی کرتی ہیں نہ کہ اپنی فطری خوبصورتی کو ماندکرنے کے لیے۔اس لیے ضروری ہے کہ میک اپ ہمیشہ موسم کے مطابق کریں اپنی عمرکاخیال رکھیں یہ بہت ضروری ہے کیونکہ نوعمر لڑکیوں کامیک اپ بڑی عمرکی خواتین سے بالکل مختلف ہوتاہے۔
اسی طرح گرمیوں کامیک اپ موسم سرماکے میک اپ سے الگ ہوگا۔اگران باتوں کاخیال رکھاجائے توہرموسم سے لطف اندوز ہواجاسکتا ہے ہرموسم منفرد اور فطری تقاضوں کے مطابق ہے ۔اب یہ ہمیں چاہئے کہ ہم موسم کی انفرادیت سے لفط اندوز ہوں تاکہ خوش رہیں صحت مندرہیں۔آپ خوبصورت نظر آنے کے لیے یہ بہترین ٹپس آزما کردیکھ لیں۔



