بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ پر حملہ، چھ افراد ہلاک

ڈھاکہ، 22اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بنگلہ دیش کے شہر کوکس بازار میں واقع روہنگیا ریفیوجی کیمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس مسلح گروہ نے جمعہ کی صبح کوکس بازار کے اَکھیا نامی علاقے کی ایک مذہبی درسگاہ پر حملہ کیا، جس میں تین اساتذہ، دو رضاکار اور ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔

پولیس نے ایک مشتبہ روہنگیا باشندے کو اسلحے اور گولیوں کے ساتھ حراست میں لینے کا بتایا ہے۔ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوبی شہر کوکس بازار کے رفیوجی کیمپ میں تقریباً دس لاکھ روہنگیا پناہ گزین بستے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button