سرورققومی خبریں

اداکارہ اننیا پانڈے کی دوسرے دن بھی این سی بی کے سامنے پیش ہوئیں

ممبئی22اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے جمعہ کو یہاں منشیات میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوئیں۔

یہ مسلسل دوسرا دن ہے کہ اننیا مرکزی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئیں۔ان کے والد اداکار چنکی پانڈے ان کے ساتھ این سی بی آفس گئے۔ جمعرات کو بھی وہ اپنی بیٹی کے ساتھ این سی بی کے دفتر پہنچے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ باپ بیٹی کی جوڑی آج دوپہرتقریباََ 2.20 بجے کار میں جنوبی ممبئی کے بالارڈ اسٹیٹ میں ایجنسی کے دفترپہنچی۔دفتر کے باہر میڈیا کے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بیریکیڈ کھڑے کر دیے گئے اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

این سی بی ایک کروز جہاز سے منشیات ضبط کرنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں آریان سمیت 20 افرادکوگرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ تحقیقات کے دوران این سی بی کو آرین خان اور اننیا پانڈے کے درمیان واٹس ایپ پر کچھ چیٹس ملی تھیں۔انہوں نے کہاہے کہ این سی بی حکام چیٹ کے بارے میں کچھ مزید تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔

اس کے لیے اننیا کو جمعرات کو دفتر بلایا گیا جہاں ان سے تقریب اََدو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔این سی بی نے جمعرات کو اننیا کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کر لیا۔دریں اثنا 24 سالہ منشیات اسمگلر کو جمعہ کی صبح این سی بی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button