نئی دہلی،22؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے ٹوئٹر انڈیا کے سابق ایم ڈی منیش مہیشوری کے خلاف لونی میں درج ایف آئی آر کے معاملے میں جواب طلب کیا ہے۔ دراصل یوپی پولیس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے منیش مہیشوری کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ غازی آباد پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کو سماعت کرنا ہوگا ۔
دراصل غازی آباد پولیس نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے غازی آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹویٹر کے ایم ڈی کے خلاف کوئی سخت قدم نہ اٹھائے۔ واضح رہے کہ غازی آباد میں ایک بوڑھے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ایم ڈی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر انڈیا کے ایم ڈی منیش مہیشوری کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے یوپی پولیس کے نوٹس کو منسوخ کردیا ہے ، جس میں انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا تھا۔ جمعہ کو اپنا فیصلہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ سیکشن 41اے کے تحت نوٹس کا بھیجنا ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی بدنیتی کے ارادے سے بھیجا گیا ہے۔
سیکشن 160 کے تحت نوٹس بھیجاجانا چاہیے ۔ اس معاملے میں یوپی پولیس نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے اسے چیلنج کیا ہے۔



