مندر میں رہنے والی لڑکی سے جنسی زیادتی، 50 سالہ ادھیڑ عمر کا شخص ملزم گرفتار
ریوا؍بھوپال،27اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہوس کی دھوم دھام اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ اب بھکارن بھی مجرمانہ ذہنیت کے لوگ کے شکار ہورہی ہے ، اس کی تازہ اور گھناؤنی مثال مدھیہ پردیش کے ریوا شہر کے بچھیا تھانہ علاقہ میں پیش آئے ایک بچی کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ ہے۔
متأثرہ لڑکی یہاں مندر میں رہ کر بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی تھی۔متأثرہ لڑکی کے ساتھ عوامی ٹوائلٹ صفائی کرنے والے شخص نے عصمت دری کے واردات کو انجام دیا ہے۔ یہ واقعہ تقریباً پانچ دن پہلے پیش آیاتھا۔ ملزم نے لڑکی کو پبلک ٹوائلٹ میں بند کر کے اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔
زیادتی کے واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی ون اسٹاپ شیلٹر پہنچی، جس کے بعد ون اسٹاپ شیلٹر کے اہلکاروں نے پولیس کو خط لکھا۔ جس کے بعد خط ملتے ہی پولس حرکت میں آگئی اور منگل کو ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کی تاریخ کو جب وہ رفع حاجت کیلئے عوامی ٹوائلٹ پہنچی ،تو وہاں موجود 50 سالہ راجو نے زبردستی اس کے ساتھ عصمت دری کی۔
واقعے کے بعد متأثرہ لڑکی وین اسٹاپ شیلٹر پہنچی، وین اسٹاپ شیلٹر پہنچنے کے بعد جب متأثرہ نے اپنی آپ بیتی بیان کی تو افسران کے ہوش اڑ گئے۔ وین اسٹاپ سینٹر کے اہلکاروں نے پولیس کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط موصول ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کے لیے تھانے لایا گیا۔بچھیا تھانہ انچارج جگدیش سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ فی الحال متاثرہ کو طبی جانچ کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے، پوچھ گچھ کے بعد متاثرہ کو وین اسٹاپ شیلٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس اب پورے معاملہ کی تحقیقات میں مصروف ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے، مزید کارروائی کی جائے گی۔



