قومی خبریں

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے پورٹل پر ٹیکس آڈٹ یوٹیلیٹی فارم کوفعال کیا

نئی دہلی27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے پورٹل پرمالی سال 2019-20 اور 2020-21 کے لیے ٹیکس آڈٹ یوٹیلٹی فارمز کو فعال کر دیا ہے۔انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت مالی سال 2020-21 میں اگر کاروبار کی فروخت، کاروبار یا مجموعی رسیدیں 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں تو ٹیکس دہندگان کو اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کروانا ہوگا۔ پیشہ ور افراد کے معاملے میں حد 50 لاکھ روپے ہے۔

مالی سال 2019-20 کے لیے، یہ حد بالترتیب 5 کروڑ اور 50 لاکھ روپے ہے۔مالی سال 2020-21 کے لیے ٹیکس آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2022 ہے۔ مالی سال 2019-20 کے لیے اسے 15 جنوری 2021 تک فائل کیا جانا تھا، حالانکہ کمپنیاں ترمیم کے بعد بھی آڈٹ رپورٹ فائل کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button