نئی دہلی ،28؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو بھارتی ایئرٹیل کے 923 کروڑ جی ایس ٹی کی واپسی پر روک لگا دی۔ سپریم کورٹ نے بھارتی ایئرٹیل کو رقم کی واپسی کے ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کردیا۔ دراصل بھارتی ایئرٹیل نے جولائی سے ستمبر 2017 کے درمیان کی مدت کے لیے 923 کروڑ کے جی ایس ٹی ریفنڈ کا مطالبہ کیا تھا۔
مئی 2020 میں دہلی ہائی کورٹ نے بھارتی ایئرٹیل کی عرضی کی اجازت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے دعویٰ کی گئی رقم اور رقم کی واپسی کی تصدیق کرنے کی ہدایت حکومت کو دی، جس کے بعد مرکز نے جولائی 2020 میں ریفنڈ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔مرکز نے اپنی درخواست میں دلیل دی تھی کہ بھارتی ایئرٹیل نے جولائی تا ستمبر 2017 کے درمیان ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی اطلاع دی تھی۔
بھارتی ایئر ٹیل نے دلیل دی تھی کہ اس نے GSTR-2A فارم کے بعدجولائی تا ستمبر 2017 کی مدت کے لیے 823 کا اضافی ٹیکس ادا کیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے رقم کی واپسی کے معاملے کے خلاف حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔



