بین ریاستی خبریں

پربھنی : سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کا مثبت موقف 

سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری دینے کے لیے یقین دہانی

 پربھنی: (سید یوسف)ممبئی میں ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ریاست کے تمام ارکان پارلیمنٹ کی آج میٹنگ منعقد ہوئی – جس میں پربھنی ضلع میں میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے وزیر اعلیٰ سے کامیاب نمائندگی کی – اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پربھنی ضلع کی جغرافیائی محل وقوع اور ضروری سہولیات مہیا ہونے کے سبب پربھنی میں میڈیکل کالج کی منظوری دینے کا تیقن دیا ہے -اس موقع پر سابق رکن اسمبلی وجے گوہانے بھی موجود تھے۔ 

عیاں رہے کہ پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری ملنے کے لیے ڈاکٹر فوزیہ خان و سنھگھرش سمیتی کی جانب سے 25 جنوری کے روز ضلع بھر میں احتجاج کرنے کا تہیہ کیا گیا ہے – اسی طرح  پربھنی ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج کے منظوری کے لئے پر زور مطالبہ کیا جا رہا ہے – پربھنی میں جب تک سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک یہ احتجاج  اور لڑائی  جاری رہیگی -اس طرح کا عزم سرکاری میڈیکل کالج سنھگھرش سمیتی پربھنی نے کیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button