بین الاقوامی خبریں

بیت المقدس : اسلامی الیوسفیہ قبرستان کو ’توراتی پارک‘ میں تبدیل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ جاری

مقبوضہ بیت المقدس ،28اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے الیوسفیہ قبرستان کو توراتی پارک میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ مقامی فلسطینی رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی حکام شہر کو مکمل یہودی صورت دینے کے لیے قبروں میں مردوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں چوک رہے ہیں۔اسرائیل مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار کے متوازی اور باب الاسباط کے نزدیک واقع مذکورہ قبرستان کی اراضی پر پارکوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے۔

الیوسفیہ قبرستان سینکڑوں برس پرانا ہے۔ صلاح الدین ایوبی (یوسف بن ایوب بن شادی) کے نام سے موسوم یہ قبرستان بیت المقدس میں مسلمانوں کے چار قبرستانوں میں سے ایک ہے۔ الیوسفیہ قبرستان بھر جانے پر فلسطینیوں نے 1967میں اسرائیلی قبضے سے پہلے سے ہی اپنے مردوں کو قبرستان سے متصل اراضی میں دفن کرنا شروع کر دیا تھا۔

اس اراضی (متصل قبرستان) کو صرح الشہداء کا نام دیا گیا کیوں کہ یہاں اردن اور عراق کے متعدد فوجیوں کی میتیں دفن ہیں جو 1967کی جنگ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ صرح الشہدا قبرستان کو الیوسفیہ قبرستان کی توسیع تسلیم نہیں کرتی ہے۔

فلسطینیوں نے الیوسفیہ قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کا کام رکوانے کے لیے اسرائیلی عدالتوں سے رجوع کیا تاہم اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزر صرح الشہداقبرستان کو ہموار کرنے میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل صرح الشہدا کو لوہے کی رکاوٹوں کے ذریعہ الیوسفیہ قبرستان سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔چند روز قبل بیت المقدس میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے قبرستان میں دوبارہ سے کام شروع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس پر بیت المقدس میں قبرستانوں کی کمیٹی کے وکیل مہند جبارہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔


اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے 6’غدار ‘فلسطینیوں کو سزائے موت

فلسطین کے علاقہ غزہ کی پٹی میں فوجی عدالت نے گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کے جرم میں 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔فلسطینی جوڈیشری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں جاسوسی کے الزام میں 6مجرموں کو سزائے موت جبکہ متعدد کو قید با مشقت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

ایک ملزم کو ثبوت ناکافی ہونے پر بری کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی کمیونٹی کے تحفظ اوراسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے عدالتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں

Back to top button