سرورققومی خبریں

یوپی کے کانپور ضلع میں زیکا وائرس کے 10 معاملے، یوگی حکومت الرٹ

لکھنؤ، یکم نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے کانپورمیں زیکا وائرس انفیکشن کے 10 کیسز سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت نے پیر کو کہا کہ انفیکشن پر قابو پانے کے لیے نگرانی تیز کردی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں زیکا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق پر محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں اور بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام کو نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کی ٹیم نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور ضلع میں 39,897 گھروں کے 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں میں بیداری مہم چلائی گئی ہے۔ ریاست میں زیکا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت الرٹ ہے۔

 اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ترجمان نے کہا کہ کانپور شہر میں زیکا وائرس کے کچھ معاملات کی تصدیق پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ایک میٹنگ میں اعلیٰ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس متعدی بیماری کے علاج اور روک تھام سے متعلق تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 اکتوبر کو ریاست میں زیکا وائرس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

اس کے بعد 30 اکتوبر کو تین اور 31 اکتوبر کو چھ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اس طرح اتر پردیش میں اب تک زیکا وائرس کے 10 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ تمام معاملے کانپور ضلع کے ہیں۔ٹیسٹ کے نمونے لکھنؤ کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) بھیجے جا رہے ہیں۔ نیز زیکا وائرس کی تصدیق کے بعد بڑے پیمانے پر مریضوں کے رابطے کی معلومات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button