دبئی، یکم نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست ہوئی تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن دیباشیش چودھری نے کہا کہ شکیب کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ کی انجری ہوئی تھی جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
اس لیے وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ دو میچوں میں ٹیم سے باہر رہیں گے۔واضح ر ہے کہ موجودہ ٹورنامنٹ میں شکیب کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی۔ وہ گیند اور بلے دونوں سے ناکام رہے ۔ 34 سالہ شکیب بولنگ میں صرف دو وکٹیں لے سکے ہیں جب کہ وہ بیٹنگ میں بھی فلاپ رہے ہیں۔ شکیب زیادہ رنز نہیں بنا سکے۔بنگلہ دیش سپر 12 میں اپنے تینوں ابتدائی میچز ہار چکا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔ بنگلہ دیش کو اب 2 نومبر کو جنوبی افریقہ اور 4 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے۔



