قومی خبریں
آرین خان معاملہ: واٹس ایپ چیٹ مکمل ثبوت نہیں، پنچنامہ بھی من گھڑت اورمشکوک: عدالت کا تبصرہ
ممبئی، یکم نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ ہفتے ممبئی کروز ڈرگس کیس میں اچیت کمار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر نہیں کہاجاسکتا کہ اس نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور ارباز مرچنٹ کو منشیات فراہم کیا تھا۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
عدالت نے اپنے تفصیلی حکم میں جس کی ایک کاپی اتوار کو دستیاب کرائی گئی تھی، اس میں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) کے پنچنامہ ریکارڈوں کی صداقت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ من گھڑت اور مشکوک معلوم ہوتے ہیں۔



