بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے منسلک 1,000 کروڑ روپئے سے زائد اثاثے ضبط

ممبئی،02؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی گرفتاری کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے 1000 کروڑ کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ ان جائیدادوں کا تعلق مبینہ طور پر مہاراشٹرا کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار Ajit Pawar سے ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے پانچ جائیدادیں ضبط کی ہیں جن کی مالیت ایک ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی میں ان کے دفتر میں 12 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد میں گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ انل دیشمکھ نے اپنے خلاف رشوت خوری کے الزامات کے تنازعہ کے درمیان اس سال کے شروع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کو انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے تفتیشی ایجنسی کے سمن کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔ پیر کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں 71 سالہ این سی پی لیڈر دیشمکھ نے کہا تھا کہ میرے خلاف تمام الزامات جھوٹے ہیں۔منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے پیر کی نصف شب تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کی۔

دیشمکھ اپنے وکیل کے ساتھ صبح تقریباً 11.40 بجے جنوبی ممبئی کے بالارڈ اسٹیٹ علاقے میں ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قائدین نصف شب تک ای ڈی کے دفتر میں موجود تھے۔


چند دنوں میں آدھے ریاستی وزیر انیل دیشمکھ کے ساتھ ہوں گے،بی جے پی کا طنز

منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی گرفتاری کے سلسلے میں بی جے پی نے ریاست کے ادھو ٹھاکرے اور خاص طور پر اس کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو نشانہ بنایا ہے۔

ریاستی بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے طنزیہ انداز میں کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ اگلے چند دنوں میں ٹھاکرے حکومت کے آدھے وزیر اور لیڈر انل دیشمکھ کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے این سی پی سربراہ شرد پوار اور اجیت پوار پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button