نئی دہلی، 2 نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)صنعت کار وجے پت سنگھانیہ (vijaypat singhania) کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جو سب سے بڑا سبق سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ کسی کو اپنی دولت اپنے بچوں کو دیتے وقت محتاط رہنا چاہئے جب وہ زندہ ہوں۔ ریمنڈ گروپ کے سابق چیئرمین (emeritus) ایمریٹس نے اپنی سوانح عمری ’این انکمپلیٹ لائف‘ میں اپنے بچپن سے لے کر ریمنڈ اور اس کے بعد گزری کئی دہائیوں تک کی اپنی زندگی کا تذکرہ کیا ہے۔
فروری 2015 میں سنگھانیہ کو خاندان کے افراد کے درمیان جائیداد کے تنازع کی وجہ سے اپنا کام اور آبائی گھر چھوڑنا پڑا، وہ اب بھی اس کو پانے کیلئے لڑ رہے ہیں جو انہوں نے کھودیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تجربے سے جو سب سے بڑا سبق سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں اپنی دولت اپنے بچوں کو دیتے وقت محتاط رہنا ہے۔ آپ کی جائیداد آپ کے بچوں کو دے دی جائے لیکن یہ آپ کی موت کے بعد ہی کی جائے،میں نہیں چاہتا کہ والدین اس سے گزریں جس سے میں ہر روز گزرتا ہوں۔



