بین الاقوامی خبریںسرورق

فیس بک کا چہرے کی شناخت کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان

نیویارک، 3نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے فیشل ریکگنیشن سسٹم Facial Recognition System Facebook  یعنی چہرے کی شناخت کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیس بک نے تصاویر اور ویڈیوز میں خودکار طریقے سے لوگوں کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق بڑھتے سماجی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے وہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کے لیے ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھے گا۔

کمپنی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کے شعبے کے نائب صدر جیروم پسنتی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ریگولیٹرز چہرے کی شناخت کے نظام کے استعمال پر قابو پانے والے واضح اصول فراہم کرنے کے عمل میں ہیں۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ان کے بقول ”ہم سمجھتے ہیں کہ اس بڑھتی غیر یقینی کے دوران چہرے کی شناخت کا استعمال مخصوص معاملات کے لیے محدود کرنا مناسب ہے۔فیس بک کا یہ قدم ایک ارب سے زائد صارفین کے چہرے کی شناخت کے ٹیمپلیٹس ڈیلیٹ یعنی ختم کر دے گا۔

میٹا ورس دراصل ورچوئل ماحول ہے جس کا تجربہ مختلف ڈیوائسز کا استعمال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔فیس بک کا کہنا تھا ہے کہ اس کے ایک تہائی یومیہ فعال صارفین نے اس ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے ختم کرنے کا عمل دسمبر تک مکمل ہونا چاہیے۔البتہ کمپنی کا کہنا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے لیے تصاویر کو قابلِ شناخت بنانے والا ٹول معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

لیکن اب ان تصاویر میں لوگوں کے نام شامل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فیس بک چہرے کی شناخت کے معاملے کو مستقل طور پر ختم نہیں کرے گا۔کمپنی نے اپنے بلاگ پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ اگر آگے دیکھیں تو ہمیں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی ایک طاقت ور ٹول کے طور پر نظر آئے گی۔

مثال کے طور پر لوگوں کی شناخت کی تصدیق کے لیے یا انہیں دھوکے اور جعل سازی سے روکنے کے لیے۔فیس بک کے بقول اس طرح کی ٹیکنالوجیز پر کام جاری رہے گا اور اس سلسلے میں بیرونیِ ماہرین سے رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button