بین الاقوامی خبریں

لبنانی وزیر خارجہ کا حزب اللہ کو نکیل ڈالنے میں ناکامی کا اعتراف

بیروت ، 3نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے ملک میں حزب اللہ کے کردار کو روکنے میں اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیاہے۔لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت حزب اللہ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک علاقائی مسئلہ ہے۔وزیر کا یہ تبصرہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران کے بارے میں ہونے والی بات چیت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ لبنان کا مسئلہ سیاسی نظام پر حزب اللہ کے غلبے کا نتیجہ ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا کہ لبنان کے ساتھ کوئی بحران نہیں ہے، بلکہ ایران کے پراکسیوں کے تسلط کی وجہ سے لبنان کے ساتھ بحران پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کو جامع اصلاحات کی ضرورت ہے جو اس کی خودمختاری کو بحال کرے، جو اس کی طاقت کو بحال کرے اور عرب دنیا میں اسے اس کا مقام دلا سکے۔سعودی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ لبنان میں سیاسی نظام پر حزب اللہ کا غلبہ ہمارے لیے باعث تشویش ہے اور لبنان کے ساتھ معاملات کو بیکار بنا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت لبنان میں مداخلت نہیں کرتی اور اس پر کوئی حکم نہیں چلاتی۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب جامع اصلاحات کی جانب کسی بھی کوشش کی حمایت کرے گا جس سے عرب دنیا میں لبنان کی پوزیشن بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے بارے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ایک اور تناظر میں، سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال G20 سربراہی اجلاس کی مملکت کی صدارت نے عالمی اقتصادی بحالی کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے زور دیا کہ گرین سعودی اور گرین مڈل ایسٹ کے اقدامات کو عالمی سطح پر غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔یمن کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت یمن کے حوالے سے اپنے اقدام پر قائم ہے۔ مملکت کے اس امن اقدان کی شروعات ایک جامع جنگ بندی اور سیاسی بات چیت سے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button