نیویارک ، 5نومبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ نے دنیا بھر میں ایسے صحافیوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں سچ بولنے اور کسی نا انصافی پر سے پردہ اٹھانے کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ’یو ایس ایڈ‘ کی سربراہ سمانتھا پاور نےاطلاع دی کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ’گلوبل ڈیفی میشن ڈیفنس فنڈ‘ قائم کر رہی ہے، جس کے تحت متاثرہ صحافیوں کی قانونی و مالی معاونت کی جائے گی۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group
امریکہ کی جانب سے یہ قدم جمہوریت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اس کے ناقدین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جنہیں امریکی راز فاش کرنے کی وجہ سے وسیع تر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



