قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 12729 نئے کیسز، 221 مریضوں کی موت

نئی دہلی ،05؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں نئے کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ جمعہ کے روز گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12,729 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور اس دوران 221 مریض کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح فی الحال 98.23 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو 12 ہزار 165 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,37,24,959 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد کل کیسز کا صرف 1 فیصد رہ گئی ہے، یہ تعداد مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔اس وقت ملک میں کورونا کے 1,48,922 ایکٹیو کیسز ہیں۔ یومیہ مثبت شرح 1.90 فیصدہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ گزشتہ32 دنوں سے یہ دو فیصد کے اعداد و شمار سے نیچے چل رہا ہے۔

ہفتہ واری مثبت شرح 1.25 فیصد ہے، یہ اعداد و شمار بھی گزشتہ 42 دنوں میں دو فیصد سے کم رہ گیا ہے۔ ملک میں اب تک 107.70 کروڑ کورونا کی خوراک دی جا چکی ہیں اور یہ تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button