قومی خبریں

سچ سامنے آئے گا؟ این سی بی کی ایس آئی ٹی ٹیم آرین خان سمیت 6 کیس کی جانچ کے لیے ممبئی پہنچی

ممبئی ،06؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اب این سی بی کی ایس آئی ٹی ٹیم آرین خان منشیات کیس کا معمہ حل کرے گی۔ اس سلسلے میں ایس آئی ٹی کی ٹیم آج دہلی سے ممبئی پہنچی۔ اس ٹیم کے ساتھ این سی بی افسر سنجے سنگھ بھی ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ ایس آئی ٹی کو آرین خان سمیت 6 معاملات کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک معاملہ مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک کے داماد کا بھی ہے۔ ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے جو تنازعات میں تھے، اب اس کیس کی تحقیقات کا حصہ نہیں ہیں۔

تاہم وہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ این سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے کسی افسر کو نہیں ہٹایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سمیر وانکھیڑے کی جگہ 6 منشیات کے معاملات کی جانچ دہلی این سی بی کے افسر سنجے سنگھ IPS Officer Sanjay Kumar Singh کو سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل سنجے سنگھ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ سنجے کمار سنگھ ممبئی 1996 بیچ کے اڑیشہ کیڈر کے آئی پی ایس ا فی الحال نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

انہوں نے اڑیشہ کمشنریٹ میں انسداد منشیات ٹاسک فورس کی سربراہی بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کروز سے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے بعد وانکھیڑے مسلسل سرخیوں میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button