بین ریاستی خبریں

پٹیل نے ملک کو جوڑا، جناح نے توڑا ، دونوں کو ایک کہنے والوں سے محتاط رہیں :یوگی

اوریا؍لکھنؤ،6نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سردار پٹیل اوربانی پاکستان محمد علی جناح کو ایک جیسا بتانے پر اکھلیش یادو کا نام لیے بغیر سخت نکتہ چینی کی ہے ۔سی ایم یوگی نے ہفتہ کو اوریا میں کہا کہ محمد علی جناح اور سردار پٹیل ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔

سردار پٹیل وہ لیڈر ہیں ،جنہوں نے ملک کی شاہی اور نوابی ریاستوں کوجوڑ کر ہندوستان کو متحد کیاہے، تو دوسری طرف محمد علی جناح ہندوستان کو توڑکر ایک نئی مملکت ’پاکستان‘ بنایا ہے ۔ جو لوگ سردار پٹیل اور جناح کی برابری کر رہے ہیں ، ان سے لوگوں کو ہوشیار رہنا ہوگا، عوام ایسے لوگوں کو جواب دے گی۔

یوگی نے کہا کہ آزادی کے بعدسردار پٹیل نے 500 سے زیادہ شاہی اور نوابی ریاستوں کاالحاق کرکے ہندوستان کو متحد کیا۔ قابل غور ہے کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات کا تسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 70 سالوں میں صرف 12 میڈیکل کالج بنائے گئے، لیکن بی جے پی 75 اضلاع میں میڈیکل کالج کی دستیابی کرائے گی ۔

مافیاؤں پر ہماری حکومت بلڈوزر چلا رہی ہے ، تو ان کی سیکورٹی دینے والوں پر بھی بلڈوزر چلے گا۔ یوگی نے کہا کہ میں نے یوپی میں امن و امان کی صورتحال ایسی بنا دی ہے کہ اب ’فسادیوں‘ کی سات نسلوں کو بھی فساد کرنے کیلئے سو بار سوچنا پڑے گا۔ ہم نے ریاست میں سب کی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی مجرمانہ کارروائی کو روکنا ہوگا۔

وہیں یوگی نے ڈیزل پٹرول کی قیمت میں کمی پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سے عوام کو مہنگائی سے راحت ملی ہوگی ۔ یوگی نے کہا کہ ویکسین مفت کے لیے ہم مودی جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح ہوکہ31 اکتوبر کوسماج وادی پارٹی کے سپریمو اکھلیش یادو نے ہردوئی میں کہا تھا کہ سردار پٹیل، مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور بانی پاکستان محمد علی جناح ایک ہی ادارے میں بیرسٹر کی تعلیم حاصل کی تھی۔

وہ بیرسٹر بنے اور آزادی کیلئے جدوجہد کیا ۔اور انہوں نے ملک کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کیں۔ سردار پٹیل نے ایک نظریہ (آرایس ایس )جس پر پابندی لگائی گئی۔ اگر کسی نے پابندی لگائی تھی ،تو آئرن مین (مردآہن )سردار پٹیل تھے ، جنہوں نے پابندی لگائی تھی ۔

جو لوگ آج ملک کی بات کر رہے ہیں وہ ہمیں اور آپ کو ذات پات اور مذہب میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ہم ذات پات اور مذہب میں بٹ گئے، تو ہمارے ملک کا کیا ہو گا؟ دنیا میں ہمارے ملک کی سب سے بڑی پہچان’اتحاد‘ اور سیکولرزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button