دہلی : مسلم دکاندار کو دھمکی دینے کا ویڈیو وائرل، بجرنگ دل کارکن کیخلاف ایف آئی آر
نئی دہلی ،6نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس نے بجرنگ دل کے ایک کارکن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ ویڈیو میں ملزم کو دیوالی کے موقع پر براڑی کے سنت نگر علاقہ میں ایک مسلمان دکاندار کو بریانی کی دکان کھولنے پر دھمکی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیا ہے۔
ویڈیو میں ملزم نے اپنا تعارف نریش کمار سوریہ ونشی کے طور پر کرایا، جو کہ بجرنگ دل کا رکن ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں ملزم نوجوان کو دکاندار کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ دھمکی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ سنت نگر ہندو علاقہ ہے اور انہیں کسی بھی تہوار پر دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس کے بعد دکان کے مالک اور اس کے ملازمین نے کچھ دیر میں دکان بند کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو جمعرات کی شب نو بجے کے قریب ریکارڈ کی گئی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا گیا۔
سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ویڈیو کا نوٹس لینے اور حقائق کی تصدیق کے بعد تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 295A کے تحت براڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ حکام نے کہا کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لئے تفتیش جاری ہے۔
[English Captions]
This video is from New Delhi, India’s capital city
A Hindu extremist from Bajrang Dal abusing and forcing a Muslim restaurant owner to close his shop on the eve of Diwali. pic.twitter.com/tsXGkmK94V
— HindutvaWatch (@HindutvaWatchIn) November 5, 2021



