بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں فلم Eternals نہ دکھائے جانے کی کیا وجہ ہے؟

ریاض ،8نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں آڈیو ویژول کی جنرل اتھارٹی کے ترجمان عمر ابوبکر نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں فلم Eternals کی نمائش کا انحصار پروڈکشن کمپنی پر ہے جسے فلم کی نمائش کے لیے اتھارٹی نے متعدد ترامیم پر عمل درآمد کرنے کے لیے کہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کمپنی پر واضح کر دیا تھا کہ وہ ہدایات پرعمل درآمد کرے بہ صورت دیگر یہ فلم سعودی عرب میں دکھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی فلم میں ایسے مناظر ہیں جو آڈیو ویژول میڈیا سسٹم اور اس کے انتظامی پالیسی میں متعین کنٹنٹ کنٹرولز کے اصولوں کے خلاف ہیں تواتھارٹی ان مناظر میں ترامیم کی درخواست کرے گی تاکہ کسی تعصب و فحش مناظر کے بغیر ناظرین کو فلم دکھائی جاسکے۔

سپر ہیرو فلم کو خلیجی ریاستوں میں 11 نومبر کو دکھایا جانا تھا لیکن اسے مقامی سنسروں کی طرف سے متعدد درخواستوں کوپورا کیا گیا مگر والٹ ڈزنی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے ترامیم سے متعلق ہدایات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button