قومی خبریں

یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف انتخاب لڑوں گا،کچھ بھی ہو، جیتنے نہیں دوں گا بھیم آرمی کے چندر شیکھر آزاد کا چیلنج

نئی دہلی ،08؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی انتخابات کے پیش نظر بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یوپی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ میں یوگی کو جیتنے نہیں دوں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ یوگی کے خلاف میرا ساتھ دیں۔ یوگی نے ساڑھے چار سال میں عوام کو پریشان کیا ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ ہمارا اتحاد مایاوتی کی بی ایس پی کے ساتھ ہو۔ ہم نہیں چاہتے کہ بہوجن ووٹ منقسم ہو ۔ میں نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ میں مودی جی کے خلاف لڑوں گا، لیکن میری پارٹی اس وقت نہیں تھی۔ میں جانتا ہوں کہ بہن جی مجھے پسند نہیں کرتیں۔ ہمیں یوپی میں بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر روکنا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چندر شیکھر آزاد نے کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ مسلمانوں کو ریزرویشن اور کسانوں کو ایم ایس پی کی ضمانت دیں گے۔

اپنی پارٹی کے جنرل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت بنتی ہے تو وہ جیور ہوائی اڈے کا نام راجہ مہر بھوج کے نام پر رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پارٹی کی حکمت عملی ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوج میں ’’گرجر اور جاٹو رجمنٹ‘‘ بنائے۔

مرکز کے تین نئے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد نے الزام لگایا کہ ملک کے کسان اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ کئی مہینوں سے سڑکوں پر پڑے ہیں اور حکومت انہیں گاڑیوں سے کچل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button