نئی دہلی ،8نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیر کے دن بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ایئر لائن کمپنی نے اپنے صارفین کو ایک نئی سہولت مہیا کرائی ہے۔ اس کے تحت اسپائس جیٹ Spicejet سے سفر کرنے والے مسافر اب قسطوں میں سفری ٹکٹ کی قیمت کی ادائیگی کر سکیں گے۔ صارفین کے پاس تین، چھ اور 12 قسطوں کا اختیار ہوگا۔ایئر لائن نے اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کرکے نئے پلان کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی پیشکش کے تحت صارفین بغیر کسی اضافی قیمت (کوئی سود کے) تین ماہ کے EMI کا اختیار حاصل کر سکیں گے۔کمپنی نے کہا کہ EMI اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسافروں کو پین نمبر، آدھار نمبر یا VID جیسی بنیادی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی اور پاس ورڈ سے اس کی تصدیق کی جائے ہوگی۔
صارفین کو اپنی UPI ID سے پہلی EMI ادا کرنی ہوگی اور اس کے بعد کی EMI اسی UPI ID سے لی جائے گی۔ اس کے لیے صارفین کو اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔



