سکما؍ رائے پور ،8نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سی آر پی ایف(Central Reserve Police Force) کے ایک جوان نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولی چلا کر موت کی نیند سلادی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ واقعہ سکما ضلع کے مرئی گوڑا تھانہ علاقہ کے تحت لیگم پلی سی آر پی ایف 50 بٹالین کیمپ میںعلی الصبیح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔
سی آر پی ایف کے کئی افسران موقع پر پہنچے ہیں ، وہ فائرنگ اور قتل جیسے واقعات کی وجہ کی تلاش میں ہیں۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اہلکار زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت بھی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف جوان رتیش رنجن نے اچانک اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے لگا۔
اس کے بعد کیمپ میں کہرام مچ گیا۔ ملزم فوجی اہلکار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے جوانوں کے نام دھنجے ، راجیو منڈل اور راجمنی کمار یادو ہیں۔ چوتھے مرنے والے فوجی اہلکار کے نام ابھی تک ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ واقعے میں بعد تین 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب بستر کے آئی جی پی سندرراج نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا۔ گولی چلانے والے فوجی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ہی معاملہ واضح ہو سکے گا۔ سکما کے ایس پی سنیل شرما نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔
اطلاع ملتے ہی تمام فورسز سے رابطہ کر لیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوئے ، جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔وہاں علاج کے دوران 2 فوجیوں کی موت ہو گئی۔ شرما نے کہا کہ فوجیوں کے درمیان ہنسی اور آپس میں ٹھٹھا چلتا رہتا ہے ، لگتا ہے ملزم نے مذاق کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اے سی شرما نے کہا کہ ہم فوجیوں کے لیے برین میپنگ پروگرام کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات اورماہرین صحت آکر فوجیوں کا ٹیسٹ کرتے ہیں۔ سی آر پی ایف بھی ایسے پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔
لیکن ، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ ہم اکثر ان سے ملتے ہیں، کونسلنگ کرتے ہیں۔



