بیروت ،10نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)توانائی، اقتصادی اور مالیاتی بحرانوں کا شکار ملک لبنان نے مس انٹرنیٹ لبنان 2021 کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق کچھ انتہائی بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا کرنے والے ملک لبنان نے مس انٹرنیٹ لبنان کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ منعقد کیا ہے حالانکہ وہاں زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنا انٹرنیٹ بحال رکھنے کے لیے بجلی کی کمی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف لاما سلیم نے ٹویٹ کیا ’میرا خیال تھا کہ میں نے کچھ بدترین دیکھا، لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے پاس 2021 کے لیے مس انٹرنیٹ لبنان ہے۔واضح رہے کہ لبنان میں موسم گرما کے دوران طویل بلیک آؤٹ کی وجہ سے 200 سے زائد کاروبار اپنے دروازے بند کرنے پر مجبور ہوئے۔
رغم كل مصايب لبنان، الحمدلله قدرنا نتوّج Miss Internet 💅
إنجاز جديد للعام 2021 pic.twitter.com/h2IfPU8Kv0— Mhّmd (@dankar) November 8, 2021
عالمی بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان کی معیشت 2020 کے دوران 20 فیصد سکڑ گئی اور رواں برس اس کے مزید 9.5 فیصد سکڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔معاشی بحران کی وجہ سے لبنانی پاؤنڈ نے بلیک مارکیٹ میں اپنی قیمت کا 90 فیصد سے زیادہ کھو دیا ہے۔لبنان کے ایسے گھرانے جو کبھی ترکی یا قبرص میں سالانہ تعطیلات گزارنے کے متحمل ہو سکتے تھے، وہ اب بمشکل اپنی بنیادی ضروریات پوری کر پاتے ہیں۔
مزید یہ کہ بحیرہ روم کے ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں اور یمن میں حوثیوں کا دفاع کرنے والے اس کے وزیر اطلاعات کی وجہ سے لبنان کے اپنے خلیجی پڑوسیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بدتر ہو گئے ہیں۔ اس افراتفری اور زوال کے ماحول میں بہت سے لوگوں نے اس طرح کے مقابلہ حسن کو غیر حقیقی ایونٹ کے طور پر دیکھا۔
سوشل میڈیا صارف سلمہ نے عربی میں ٹویٹ کیا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ اب ہمارے پاس مس انٹرنیٹ لبنان ہے، لڑکوں میں سے کون مسٹر بینزائن لبنان بننا پسند کرے گا؟۔



