قومی خبریں

قومی سلامتی سے ہورہا ہے کھلواڑ،مسٹر 56 انچ ڈر گئے ہیں راہل گاندھی کے نشانے پر پی ایم مودی

نئی دہلی، 12؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے پاس سیکورٹی کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ فوجی سرحد پر جانیں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔

جبکہ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔ٹویٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہماری قومی سلامتی کے ساتھ مجرمانہ کھلواڑکیا جا رہا ہے، کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور مسٹر 56 انچ ڈرگئے ہیں۔

میری نیک خواہشات ان فوجیوں کے ساتھ ہے جو جان پر کھیل کر ہماری سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں، جب کہ مرکزی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی فوجیوں کو دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں اپنی جانیں قربان کرنی پڑی ہیں۔ اس سلسلے میں اپوزیشن مرکزی حکومت کے کام کرنے کے انداز پر مسلسل سوال اٹھا رہی ہے۔

حال ہی میں جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی شہید ہوا تھا۔ تاہم اس واقعے میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button