قومی خبریں

17 نومبر کو جاری ہوگی دہلی یونیورسٹی PG کی پہلی میرٹ لسٹ

نئی دہلی، 12؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویشن داخلہ 2021 (ڈی یو پی جی داخلہ 2021) کا شیڈول جاری کیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق پوسٹ گریجویشن کی پہلی میرٹ لسٹ 17 نومبر 2021 کو جاری کی جائے گی۔ وہ طلباء جنہوں نے دہلی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کا داخلہ امتحان دیا ہے۔

وہ 17 نومبر کو DU کی آفیشل سائٹ du.ac.in پر جا کر اس فہرست کو چیک کر سکتے ہیں۔ نیز دوسری میرٹ لسٹ دہلی یونیورسٹی 26 نومبر 2021 کو جاری کرے گی۔ دہلی یونیورسٹی کے مطابق تیسری میرٹ لسٹ 03 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

ضرورت پڑنے پر چوتھی میرٹ لسٹ بھی نکالی جائے گی۔ میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد کالج میں تصدیق اور داخلہ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ پہلی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد ہی یہ عمل شروع کیا جائے گا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد کالجس 18 نومبر سے 22 نومبر 2021 تک داخلے کے تصدیق کریں گے ۔

جبکہ پہلی میرٹ لسٹ کے تحت فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 23 نومبر 2021 ہوگی۔ دوسری جانب دوسری میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد کالجز 27 نومبر سے 30 نومبر تک داخلوں کی تصدیق کریں گے۔ تیسری میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کالجس 4 دسمبر سے 6 دسمبر تک داخلہ کی تصدیق کریں گے ۔

دہلی یونیورسٹی کے مطابق اس سال پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لیے 1,83,815 طلبہ نے رجسٹریشن کرایاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button