
ایپ ڈاؤن لوڈ نگ میں 28 فیصد کا اضافہ
نئی دہلی ،12نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہر چیز کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ بہت سے ماہرین کم سے کم موبائل استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لیکن انٹر نیٹ اور موبائل کی لت چھوٹ نہیں رہی ہے ۔ ہندوستانی اس وقت سب سے زیادہ وقت اسمارٹ فون پر گزار رہے ہیں۔
یہ اطلاع ایک رپورٹ سے ملی ہے۔ وہیں گیمنگ ایپس ہندوستانی موبائل صارفین میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔موبائل ایپ تجزیہ کار کمپنی ’ایپ این ‘کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا 5.5 گھنٹے کے ساتھ پہلے نمبر پر، برازیل 5.4 گھنٹے کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جنوبی کوریا 5 گھنٹے کے ساتھ، بھارت 4.8 گھنٹے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا،جب کہ میکسیکو 4.8 گھنٹے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ہندوستانی صارفین روزانہ 24 گھنٹوں میں سے 4.8 گھنٹے موبائل پر گزار رہے ہیں۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ وقت 4 گھنٹے تھا۔ اس میں زیادہ تر صارفین گیمنگ ایپ استعمال کرتے تھے۔ ایپ اینی نے 2021 کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔
مجموعی طور پر موبائل ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈنگ میں بھی 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپس کی کل تعداد 24 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان موبائل گیمنگ کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہر پانچویں موبائل میں گیم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔



