سپریم کورٹ نے منشیات ریکٹ معاملے میں کنڑاداکارہ کو ضمانت دی
نئی دہلی،21جنوری(اردونیاڈاٹ ان)عدالت عظمی نے جمعرات کو منشیات ریکٹ کیس میں کنڑ اداکارہ راگینی دویدی کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس نوین سنہا اور جسٹس کے ایم جوژف پر مشتمل بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے پچھلے سال 3 نومبر کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا جو اس کیس میں اداکارہ اور دیگر کو ضمانت نہیں ملنے کولے کرتھا۔ان سب کے خلاف منشیات کی روک تھام سے متعلق این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کرناٹک پولیس نے اس معاملے میں دویدی اور دیگر کو گذشتہ سال ستمبر میں گرفتار کیا تھا۔