بین الاقوامی خبریںصحت اور سائنس کی دنیا

سائنسدانوں نے نمک کے ذرے جتنا کیمرہ تیار کرلیا

سائنسدانوں نے نمک کے ذرے جتنا الٹرا کمپیکٹ کیمرہ  Ultra Compact Camera تیار کیا ہے-جو روایتی کمپاؤنڈ کیمرہ لینز جیسی فل کلر تصاویر لے سکتا ہے۔یہ خوردبینی کیمرہ پرنسٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محققین نے تیار کیا جو اپنے حجم سے 5 لاکھ گنا بڑے کیمرہ لینز جیسے نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا کیمرہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے طبی روبوٹس کے ذریعے اینڈوسکوپی کو فعال کرنے کے علاوہ سائز اور وزن کی کمی کے ساتھ دوسرے روبوٹس کے لیے امیجنگ بہتر بنا سکتا ہے۔کیمرے کو ممکنہ طور پر انسانی جسم میں موجود بیماریوں کی  دریافت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو  بہت چھوٹے روبوٹس کی مدد کے لیے سینسنگ کو فعال کر سکتے ہیں۔
یہ کیمرہ ایک نیا آپٹیکل سسٹم استعمال کرتا ہے جو میٹا سرفیس نامی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے، جسے کمپیوٹر چپکی طرح بنایا جا سکتا ہے۔ صرف نصف ملی میٹر چوڑی، میٹا سرفیس 1.6 ملین سلینڈریکلپوسٹس سے جڑی ہوئی ہے اور ہر ایک کا سائز ہیومن امیونوڈیفیشنسی وائرس (ایچ وائرس)کے برابر ہے۔
کیمرے سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس میں
نصب ہر پوسٹ کی ایک منفرد جیومیٹری ہوتی ہے جو آپٹیکل اینٹینا کی طرحکام کرتا ہے جبکہ پورے آپٹیکل ویو فرنٹ کو درست طریقے سے شکل دینے کے لیے ہر پوسٹکے ڈیزائن میں تبدیلی ضروری ہے۔
مزید کہا گیا کہ مشین لرننگ پر مبنیالگورتھم کی مدد سے یہ پوسٹس لائٹ کے ساتھ مل کر بہترین کوالٹی کی تصاویر بناتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button