4 ہفتوں کے لیے گرفتاری پر پابندی
نئی دہلی ،15 ؍دسمبر :(اردودنیا/ایجنسیاں)پورنوگرافی ویڈیو کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو سپریم کورٹ نے عبوری تحفظ کی راحت دیتے ہوئے چار ہفتوں کے لیے گرفتاری پرروک لگادیاہے۔ نیز عدالت نے مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔دراصل نومبر میں ممبئی ہائی کورٹ نے پورنوگرافی ویڈیو کیس میں پھنسے راج کندرا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
کندرا نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس نتن سمبرے نے ملزم کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا۔
بامبے ہائی کورٹ نے کندرا کے ساتھ چھ دیگر کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ ان میں شرلین چوپڑا اور پونم پانڈے کے نام بھی شامل ہیں۔ اس معاملے میں تین دیگر افراد امیش کامت، سووجیت چودھری اور سیم احمد بھی ملزم ہیں۔
واضح رہے کہ راج کندرا کو اس سال جولائی میں پورن ویڈیو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ راج پر فحش فلمیں بنانے اور انہیںہاٹ شاٹس نامی ایپ پر دکھانے کا الزام تھا۔ راج کندرا کو تقریباً دو ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ستمبر میں ضمانت مل گئی تھی۔
راج کندرا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 292، 293 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 ای، 67، 67 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



