سرورقصحت اور سائنس کی دنیاگوشہ خواتین و اطفال

حاملہ ہونے کی کوشش کرتے وقت ان آٹھ چیزوں سے بچیں

ڈاکٹرریشیکیش پائی

ممبئی :حاملہ ہونے کی کوشش کرنا اور بچہ پیدا کرنے کے بارے میں سوچنا آپ کی زندگی کا ایک بڑا قدم ہے یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے اچھی تیاری کی ضرورت ہے ۔

آپ کو حاملہ ہونے اور ایک کامیاب بہ پیدا کرنے کے لئے اپنے جسم کو تیار کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ حامل ہونے کا پلا بنا رہی ہیں تو یہاں کچھ چیزیں ہیں جن سے آپ کو بچنا چاہیئے ۔

۱۔پروسیس شدہ کھانے سے پرہیز کریں۔

فرینچ فرائی ، تلے ہوئے پیاز کے چھلّے ، چکن نگیٹس وغیر کھانے میں لذت دار لگتے ہیں لیکن حاملہ ہونے کی تیاری کرتے وقت آپ کو صحت مند جسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پروسیسڈ کیئے ہوئے کھانے کی اشیا ٔ کا استعمال آپ کے جسم میں زیادہ سوزن کے برابر ہوتا ہے جس سے کبھی کبھی حمل کے امکان کم ہو جاتے ہیں ۔

طئے کریں کہ آپ اپنے سوزن کے سطح کو کم کرنے اور حاملہ ہونے کے لئے اپنے جسم کو تیار کرنے کیلئے پھل اور سبزیوں یسے صحت مند کھانا کھائیں ۔

۲۔ تمباکونوشی سے بچیں

تمباکونوشی آپ کے اسپرم یا انڈے کی نلیوں کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ سگریٹ کو اسپرم اور انڈے کا قاتل مانا جاتا ہے جو خواتین مسلسل تمباکو نوشی کرتی ہیں ان میں وقت سے پہلے مونوپاز کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تممباکونوشی کرنے والے مردوں میں اسپرم کی رفتار ۱۳؍فیصد کم ہوتی ہے جو اسپرم کو انڈے تک نہیں پہنچنے دیتی ہے ۔ تمباکو نوشی سے بچنے سے آپ کو حماملہ ہونے کا بہتر موقع ملے گا اور مستقبل میں حاملہ ہونے میں بھی مدد ملے گی ۔ ۔

۳۔ زیادہ شراب پینے سے بچیں

زیادہ شراب اسپرم کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں جس سے حاملہ ہونے کا امکان کم ہو سکتا ہے اگر خواتین حاملہ ہونے کی کوشش کرتے وقت شراب پینے سے پرہیز نہیں کرتی ہیں تو یہ جنوین الکوحل سنڈروم کی وجہ بھی بن سکتا ہے ایسے لوگوں کے آس پاس رہنے سے بچیں جو آپ کو شراب پینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں ۔

۴۔انفیکشن سے بچیں

جب آپ حاملہ ونے کی کوشش کر رہی ہوں ت سب سے اہم وجہ میں سے ایک ہے ہائی رسک والے کھانے کی اشیا ٔ سے بچنا جیسے کہ بغیر پکا ہوا ڈیئری ، کچا گوشت ، نرم پنیر ، سوشی ، ہائی پارہ مچھلی وغیرہ ۔ یہ کھانے کی اشیا ٔ جنوین کے انفیکشن کو متاثر کر سکتے ہیں ۔

پیدائش کے وقت بچے کا کم وزن ، وقت سے پہلے ڈیلیوری ونا اور کچھ معاملوں میں حاملہ جیسی مختلف مشکلات کی وجہ بن سکتی ہیں ۔ طئے کریں کہ آپ ٹھیک سے پکا ہوا کھانا کھاتے ہیں یا نہیں ۔

۵۔ مدد طلب کرنے میں ہچکچاہٹ نہ کریں

افزائش نسل کی مشکلات ایک سنگین میڈیکل حالت ہے جس طرح لوگ سینے میں درد یا ہائی بلڈ پریشر ہونے پر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اسی طرح آپ کو فرٹیلیٹی کا مسئلہ ہے تو کسی اچھے فرٹیلیٹی اسپیشلسٹ سے صلاح لینے میں ہچکچاہٹ نہ کریں ۔

افزائش نسل جانچ کروائیں جس میں آپ کے فیلوپیئن ٹیوب ، بچہ دانی ، اسپرم صحت ، جینیاتی پروفائل وغیرہ کی جانچ کر سکتے ہیں ۔ آئی وی ایف جیسے اسسٹیڈ فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ آپ کو حاملہ ہونے میں مدد کر سکتے ہیں ۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/KYVv7IXqzIgASe8WCiBxwM

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

۶۔آپ حاملہ نہیں ہو رہی ہیں تو خود کو مجرم نہ قرار دیں ۔

حاملہ ہونے کیلئے کئی وجہ شامل ہوتی ہیں جب جنوین کی بات آتی ہے تو انسان سب سے معذور انسان ہے اس لئے اسے انسانی افزائش نسل کہا جاتا ہے نہ کہ مویشیوں کی افزائش نسل ۔آپ نے لوگوں کو ہر وقت بڑھائی مارتے ہوئے سنا ہو گا کہ وہ حاملہ کیسے ہوئیں ۔

یہ ان کے لئے بہت اچھا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیاد تر لوگوں کو صحت مند حاملہ ہونے کو حمل ٹھہرانے کے لئے تقریبا ۶؍سے ۱۲؍ مہینے تک کوشش کرنا پڑتا ہے ۔ کسی فرٹیلیٹی کی مدد لینے سے آپ کو وہ ڈائیگروسس اور جانکاری ملے گی جس کی آپ کو ضرورت ہے تا کہ صحیح علاج کے ساتھ آپ کو پریگنینسی کا امکان زیادہ ہو اس لئے اپنے تئیں اچھا بنو اور الزام لگانا بند کرو ۔

۷۔ تناو ٔ

ایک ایسا جملہ ہے جس سے ہر کوئی نفرت کرتا ہے ہر کوئی تناو ٔ سے بچنا چاہتا ہے لیکن یہ آپ کے پیچھے رہتا ہے تناو ٔ سے نپٹنے کے طریقوں کو جاننا ضروری ہے ۔بریدنگ ایکسرسائز اور میڈیٹیشن تناؤ سے نپٹنے میں مدد کر سکتے ہیں کئی ویب سائٹ اور ایپ ہیں جو تناو ٔ کو دور کرنے اور امن طریقے سے بہتر زندگی کا مزہ لینے کے لئے ٹپس دیتے ہیں ۔

ان خیالات کو پڑھیں اور نافذ کریں جو آپ کو آسان لگتے ہیں ۔ آپ کی زندگی کو صحت مند کرنے کے لئے آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں وہ کریں ۔

اپنے تناو ٔ کے بارے میں اپنے دوستوں سے بات کریں اپنے ذاتی اور کاروباری تعلقات میں سدھار کریں اور بہتر محسوس کرنے کے لئے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت بتائیں یہ آپ کے حاملہ ہونے میں آپ کی بڑی مدد کرے گا ۔

۸۔ بہت ہی خواتین جو حمل ٹھرانے کی کوشش کر رہی ہیں وہ دکھی اور اداس ہو جاتی ہیں جب وہ دیگر خواتین کو گود بھرائی کے وقت حاملہ دکھتی ہیں اس وہ خواتین گود بھرائی میں شامل ہونے میں غیر آرام دہ محسوس کرتی ہیں ۔ اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو ایسے انعقاد میں جانے کے لئے خود کو مجبور نہ کریں ۔ آپ کے دوست سمجھیں گے اور سب ٹھیک ہو جائے گا اس لئے جب گود بھرائی کی بات ہو تو سب سے پہلے اپنے من کی سنیں اور خاص کر اگر آپ نہیں جاناچاہتی ہیں تو جانے سے بچیں ۔

اگر آپ حمل حاصل کرنے کے بارے میں جانکاری کی تلاش میں ہیں تو خواتین کے امراض کی ماہر سے صلاح کریں ۔ وہ آپ کو ان چیزوں پر ٹھیک سے رہنمائیں کریں گے جو آپ کو کرنی چاہیئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button