قومی خبریں

خواتین کوخودفیصلہ کرنے دیاجائے،جب ووٹ دینے کی عمر18ہے توشادی کی 21سال کیوں؟

کب اورکس سے شادی کریں،بچے کب ہوں، کیاکھائیں،سب کچھ بی جے پی طے نہیں کرسکتی

لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کی تجویز پرخواتین ممبران پارلیمنٹ کاسوال ،حکومت کوگھیرا

نئی دہلی16دسمبر::(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کابینہ نے لڑکیوں کی شادی کی عمر18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تجویز کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ یہ معلومات ذرائع سے مل رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں کیاگیاہے۔ حکومت خواتین کی شادی کی عمر میں تبدیلی کے لیے موجودہ قوانین میں ترمیم کرے گی۔

حکومت کے اس اقدام پر ملک کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کا موقف مختلف ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی خواتین ارکان اسمبلی نے اس کی مخالفت کی ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے امراوتی سے آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا نے کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب لڑکیوں کو زیادہ حقوق حاصل ہوں گے۔

حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ڈولا سین نے کہاہے کہ دیکھو، برا مت مانو۔ مودی حکومت چل رہی ہے۔ مودی ہے تو ممکن ہے، آپ خواتین پر کیا یقین رکھتے ہیں؟ اچھا، ان میں کیا فرق پڑتا ہے؟ ہم کیا کھائیں گے کیاپہنیں گے۔

کتنے سالوں میں شادی کریں گے سب کچھ مودی جی کے ہاتھ میں ہے۔اس بارے میں پہلے ملک کی خواتین سے مشورہ کیا جائے، وہ کیا چاہتی ہیں؟شیو سینا کی رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن پرینکا چترویدی نے کہاہے کہ خواتین سے پوچھے بغیر جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں۔جب ووٹ ڈالنے کی عمر 18 سال ہے تو شادی کے لیے 21 سال کیوں۔ کابینہ یہ فیصلہ کیسے کرے گی ۔

کس سے شادی کرنی ہے، بچہ کب پیدا کرناہے۔ تو خواتین کیا کریں گی؟ بچپن کی شادی میں بھی اضافہ ہواہے۔کانگریس کی رکن چھایا ورما نے کہاہے کہ اب ان کے پاس واضح اکثریت ہے، توخواتین ریزرویشن کاقانون کیوں نہیں لایا جاتا۔ خواتین کے بارے میں فیصلہ خواتین کو کرنے دیں، خواتین کے حوالے سے بل لے کر ان چیزوں کو مسلط نہ کریں۔

اس کے ساتھ ہی لوک سبھا ایم پی نونیت رانا نے خواتین کے لیے شادی کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کے کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ نونیت رانا نے بتایاہے کہ اب لڑکیوں کو شادی کا فیصلہ کرنے، تعلیم مکمل کرنے کے زیادہ حقوق حاصل ہوں گے۔

اس کے لیے ہندوستانی سماج کو بھی تیار رہنا ہوگا۔ یہ وقت لگے گا۔جب شادی کی عمر 16 سال سے بدل کر 18 سال کی گئی تو بہت سے لوگوں کو اسے قبول کرنے میں وقت لگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button