
جرائم و حادثات
2 کروڑ کی چوری، مالک کو واپس کیے 50 لاکھ کم : رقم کی ہیرا پھیری معاملے میں تھانہ انچارج معطل
نوئیڈا،17 ؍دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)2 کروڑ روپئے کی چوری کے ہیرا پھیری میں لائن پارتھانے کی پولیس پھنس گئی۔ اس معاملے میں لائن پار تھانہ انچارج اشوک دہیا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تھانے کے ڈیوٹی افسر اور اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ مذکورہ کارروائی ایس پی جھجر نے تھانے میں تفتیش کے دوران کی۔
واضح رہے کہ نوئیڈا سے 2 کروڑ روپے کی چوری ہوئی تھی۔ چور مالک کے گھر سے رقم چوری کرکے لائن پار میں چچا کے گھر پہنچ آئے تھے۔ واقعے کے حوالے سے کزن نے پولیس ہیلپ لائن نمبر 112 پر اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد لائن پار تھانے کے ڈیوٹی آفیسر نے بیگ میں رکھی رقم برآمد کر لی۔ اس کے ساتھ ہی چوروں کو پکڑ کر رقم سمیت تھانے لایا گیا۔
اس کے بعد نوئیڈا سے مکان مالک کو فون کرنے کے بعد پولیس نے چوری کی رقم واپس کردی۔ یہ واقعہ بدھ کی نصف شب 12:30 بجے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاطر طریقے سے ملزم ڈیوٹی آفیسر نے چوری کی 2 کروڑ میں سے 50 لاکھ غائب کردئیے تھے ۔ نیز بغیر کسی کارروائی کے ڈیوٹی آفیسر نے دونوں چوروں کو چھوڑ دیا۔
ساتھ ہی بغیر قانونی کارروائی کے مالک کو رقم واپس کر دی گئی۔ لیکن جب وہ شخص گھر پہنچ کر نوٹوں کو شمار کیا تو اسے 50 لاکھ کم ملے۔ ایس پی وسیم کو واقعہ کا علم ہوا تو وہ تھانے پہنچے اور معاملے کی تفتیش کی۔ ایس پی نے کہا کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
رقم جلد وصول کر لی جائے گی۔ چوری کی رقم کی تفتیش کیس پراپرٹی کے تحت کی جائے گی۔ پولیس انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بھی اس بڑی رقم کی چوری کی اطلاع دے گی۔



